14 اکتوبر 2014 - 12:28
اگر جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دیں گے

پاکستان کے وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہاہے کہ اگر ہمارے اوپر جنگ مسلط کی گئی تو ہماری فوج منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہاہے کہ اگر ہمارے اوپر جنگ مسلط کی گئی تو ہماری فوج منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ اسحاق ڈار نے واشنگٹن ميں کہا کہ پاکستان، یوں تو علاقے میں امن کا خواہشمند ہے لیکن ہندوستان کی طرف سے اس پراگرکوئی جنگ مسلط کی گئی تو وہ بھرپور جواب دینے کی طاقت رکھتا ہے۔ امریکہ کے دارلحکومت واشنگٹن میں ایک پریس کانفرنس میں پاکستان کے وزیرخزانہ نے کہا کہ علاقے کی ترقی کے لئے تجارت کو فروغ دینا ضروری ہے ۔ انھوں نے کہا کہ ہم ہندوستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو سدھارناچاہتے ہیں۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان، علاقے میں امن اور پائداری کا خواہشمند ہے ۔پاکستان کے وزيرخزانہ نے کہا کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جنگیں ہوئيں لیکن ان جنگوں سے کسی کو کوئي فائدہ نہيں پہنچا۔ انھوں نے کہا کہ موجودہ صورت حال میں ہندوستان کومشارکت اور دوراندیشی سے کام لیناچاہئے۔

.......

/169